🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
56. مُسْنَدُ عَرْفَجَةَ بْنِ أَسْعَدَ
عرفجہ بن اسعد کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1501
مُسْنَدُ عَرْفَجَةَ بْنِ أَسْعَدَ
حَدَّثَنَا حَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ أَبُو عَامِرٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْأَشْهَبِ جَعْفَرُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ طَرَفَةَ بْنِ عَرْفَجَةَ بْنِ أَسْعَدَ بْنِ مِنْقَرٍ ، قَالَ أَبُو عَامِرٍ : هَؤُلَاءِ أَخْوَالُ بَنِي سَعْدٍ، أَنَّ جَدَّهُ عَرْفَجَةَ أُصِيبَ أَنْفُهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ يَوْمَ الْكُلَابِ، فَاتَّخَذَ أَنْفًا مِنْ وَرِقٍ، فَأَنْتَنَ عَلَيْهِ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَمَرَهُ أَنْ يَتَّخِذَ أَنْفًا مِنْ ذَهَبٍ.
قَالَ أَبُو عَامِرٍ حَوْثَرَةُ: وَزَعَمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ قَدْ رَأَى أَنْفَ جَدِّهِ.
عبدالرحمٰن بن طرفہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے دادا سیدنا عرفجہ بن اسعد رضی اللہ عنہ کی ناک زمانہ جاہلیت میں یوم الکلاب (کے معرکے) میں کٹ گئی تھی، تو انہوں نے چاندی کی ایک ناک بنوا لی مگر وہ بدبودار ہوگئی، چنانچہ انہوں نے اس بات کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ سونے کی ناک بنوا لیں“، ابو عامر حوثرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عبدالرحمٰن رحمہ اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دادا کی وہ (سونے کی) ناک خود دیکھی تھی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عرفجة بن أسعد/حدیث: 1501]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده قوي .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1770، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5161، 5162، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4232، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18527، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 5047، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1499»

الحكم على الحديث: إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1502
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْهَبِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ طَرَفَةَ بْنِ عَرْفَجَةَ ، وَزَعَمَ أَنَّهُ رَأَى عَرْفَجَةَ جَدَّهُ، قَالَ: أُصِيبَ أَنْفُ عَرْفَجَةَ يَوْمَ الْكُلَابِ، فَاتَّخَذَ أَنْفًا مِنْ وَرِقٍ، فَأَنْتَنَ عَلَيْهِ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَتَّخِذَ أَنْفًا مِنْ ذَهَبٍ.
سیدنا عرفجہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اور ان کے پوتے عبد الرحمن بن طرفہ رحمہ اللہ (جو اپنے دادا سیدنا عرفجہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات کا ذکر کرتے ہیں) بیان کرتے ہیں کہ ”جنگِ کُلاب میں سیدنا عرفجہ رضی اللہ عنہ کی ناک کٹ گئی تھی، تو انہوں نے چاندی کی ایک ناک بنوائی مگر اس میں تعفن پیدا ہو گیا، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ سونے کی ناک بنوا لیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عرفجة بن أسعد/حدیث: 1502]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1770، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5161، 5162، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4232، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18527، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 5047، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1500»

الحكم على الحديث: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں