🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
178. حَدِيثُ سَلْمَى بِنْتِ قَيْسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سلمیٰ بنت قیس کی روایت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7070
حَدِيثُ سَلْمَى بِنْتِ قَيْسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي سَلِيطُ بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ سَلْمَى ، وَكَانَتْ إِحْدَى خَالَاتِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ صَلَّتْ مَعَهُ الْقِبْلَتَيْنِ، وَكَانَتْ إِحْدَى نِسَاءِ بَنِي عَدِيِّ بْنِ النَّجَّارِ، قَالَتْ: جِئْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نُبَايِعُهُ فِي نِسْوَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَلَمَّا شَرَطَ عَلَيْنَا أَنْ لَا نُشْرِكَ بِاللهِ شَيْئًا، وَلَا نَسْرِقَ، وَلَا نَزْنِيَ، وَلَا نَقْتُلَ أَوْلَادَنَا، وَلَا نَأْتِيَ بِبُهْتَانٍ نَفْتَرِيهِ بَيْنَ أَيْدِينَا وَأَرْجُلِنَا، وَلَا نَعْصِيَهُ فِي مَعْرُوفٍ قَالَ: وَلَا تَغْشُشْنَ أَزْوَاجَكُنَّ، قَالَتْ: فَبَايَعْنَاهُ ثُمَّ انْصَرَفْنَا، فَقُلْتُ لِامْرَأَةٍ مِنْهُنَّ: ارْجِعِي فَسَلِي رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا غِشُّ أَزْوَاجِنَا؟ قَالَتْ: فَسَأَلَتْهُ، فَقَالَ: تَأْخُذُ مَالَهُ فَتُحَابِي بِهِ غَيْرَهُ.
سیدہ سلمیٰ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خالاؤں میں سے ایک تھیں، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا فرمائی تھی اور ان کا تعلق بنو عدی بن نجار سے تھا، وہ بیان کرتی ہیں کہ میں انصار کی چند خواتین کے ہمراہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیعت کے لیے حاضر ہوئی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے یہ عہد لیا کہ ﴿اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کریں گی، اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی، اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان کوئی بہتان گھڑ کر نہیں لائیں گی اور کسی بھی معروف (بھلے کام) میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی﴾ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید ارشاد فرمایا: ”اور اپنے شوہروں کو دھوکہ نہیں دو گی“، سیدہ سلمیٰ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم نے بیعت کر لی اور پھر جب ہم واپس ہونے لگیں تو میں نے ان میں سے ایک خاتون سے کہا کہ واپس جا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کرو کہ اپنے شوہروں کو دھوکہ دینے سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے جا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(اس کا مطلب یہ ہے کہ) عورت اپنے شوہر کا مال (اس کی اجازت کے بغیر) لے کر دوسروں پر نوازشات کرے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث سلمى بنت قيس، عن النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7070]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 26592، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 52/2، 3213/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7034»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں