الجامع الكامل سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4678. 54- باب قوله: شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (185)
اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بیان میں کہ: ”رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور جس میں رہنمائی کی اور حق و باطل میں فرق کر دینے والی واضح نشانیاں ہیں، پس تم میں سے جو کوئی اس مہینے کو پا لے تو اسے چاہیے کہ وہ اس کے روزے رکھے، اور جو شخص بیمار ہو یا سفر پر ہو تو وہ دوسرے دنوں میں (روزوں کی) گنتی پوری کرے، اللہ تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لیے تنگی و دشواری کا ارادہ نہیں رکھتا، اور تاکہ تم (روزوں کی) تعداد مکمل کر سکو اور اللہ نے تمہیں جو ہدایت بخشی ہے اس پر اس کی بڑائی بیان کرو اور تاکہ تم شکر گزار بن جاؤ۔“
Al-Jami al-Kamil Hadith 11953 in Urdu