الجامع الكامل سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4680. 56- باب قوله: أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَائِكُمْ هُنَّ لِبَاسٌ لَكُمْ وَأَنْتُمْ لِبَاسٌ لَهُنَّ عَلِمَ اللَّهُ أَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُونَ أَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا عَنْكُمْ فَالْآنَ بَاشِرُوهُنَّ وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَكُمْ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ وَلَا تُبَاشِرُوهُنَّ وَأَنْتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلَا تَقْرَبُوهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ (187)
اللہ تعالیٰ کا ارشاد: ”تمہارے لیے روزوں کی راتوں میں اپنی بیویوں کے پاس جانا حلال کر دیا گیا ہے، وہ تمہارے لیے لباس ہیں اور تم ان کے لیے لباس ہو، اللہ تعالیٰ کو علم ہے کہ تم (اس سے قبل) اپنی جانوں کے ساتھ خیانت کر رہے تھے، چنانچہ اس نے تمہاری توبہ قبول فرمائی اور تمہیں معاف کر دیا؛ پس اب ان سے مباشرت کرو اور اللہ نے جو تمہارے لیے مقدر کر دیا ہے اسے تلاش کرو، اور کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ فجر کی سفید دھاری سیاہ دھاری سے ممتاز ہو کر تم پر واضح ہو جائے، پھر رات تک روزے کو پورا کرو، اور جب تم مسجدوں میں اعتکاف کی حالت میں ہو تو ان سے مباشرت نہ کرو، یہ اللہ کی مقرر کردہ حدود ہیں، پس ان کے قریب نہ جاؤ، اسی طرح اللہ اپنی آیات لوگوں کے لیے کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ وہ تقویٰ اختیار کریں۔“
Al-Jami al-Kamil Hadith 11957 in Urdu