الجامع الكامل سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4686. 62- باب قوله: وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ وَلَا تَحْلِقُوا رُءُوسَكُمْ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ فَإِذَا أَمِنْتُمْ فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ ذَلِكَ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ (196)
اللہ تعالیٰ کا ارشاد کہ ”اور حج اور عمرہ کو اللہ کی رضا کے لیے مکمل کرو، پھر اگر تم (راستے میں) روک دیے جاؤ تو جو قربانی میسر ہو (وہ ذبح کرو) اور اپنے سر اس وقت تک نہ منڈواؤ جب تک کہ قربانی اپنے مقررہ مقام تک نہ پہنچ جائے، پھر تم میں سے جو کوئی بیمار ہو یا اس کے سر میں کوئی تکلیف (لاحق) ہو (جس کی وجہ سے سر پہلے منڈوانا پڑے) تو اس پر روزوں، یا صدقہ یا قربانی کا فدیہ لازم ہے، پھر جب تم امن کی حالت میں ہو جاؤ تو جو شخص عمرہ کر کے حج (تمتع) سے فائدہ اٹھائے تو اس پر وہ قربانی واجب ہے جو میسر ہو، اور جسے قربانی میسر نہ ہو وہ تین دن کے روزے حج کے دوران رکھے اور سات دن کے (روزے) اس وقت (رکھے) جب تم (حج سے) واپس لوٹو، یہ مکمل دس دن ہوئے، یہ حکم اس شخص کے لیے ہے جس کے اہل و عیال مسجدِ حرام (حدودِ حرم) کے رہنے والے نہ ہوں، اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور خوب جان لو کہ یقیناً اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے والا ہے“۔
Al-Jami al-Kamil Hadith 11977 in Urdu