🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


الجامع الكامل سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
الجامع الكامل میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
4728. 1- باب قوله: هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُحْكَمَاتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ وَأُخَرُ مُتَشَابِهَاتٌ فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللَّهُ وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ (7)
اللہ تعالیٰ کا ارشاد کہ ”وہی ہے جس نے آپ پر کتاب نازل فرمائی، جس میں سے کچھ آیات ’محکم‘ ہیں جو کتاب کی اصل بنیاد ہیں اور دوسری ’متشابہ‘ ہیں، پس جن لوگوں کے دلوں میں کجی ہے وہ فتنے کی تلاش اور اس کی (من مانی) تاویل کی خاطر ان (آیات) کے پیچھے پڑے رہتے ہیں جو متشابہ ہیں، حالانکہ ان کی (حقیقی) تاویل اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا، اور جو علم میں پختگی رکھنے والے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے، یہ سب ہمارے رب ہی کی طرف سے ہے، اور نصیحت صرف وہی لوگ حاصل کرتے ہیں جو عقل و دانش والے ہیں۔“
Al-Jami al-Kamil Hadith 12065 in Urdu