الجامع الكامل سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4794. 27- باب قوله: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ حَتَّى تَغْتَسِلُوا وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنَ الْغَائِطِ أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُورًا (43)
”اے ایمان والو! تم نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ جب تک کہ تم یہ نہ جاننے لگو کہ تم کیا کہہ رہے ہو، اور نہ ہی حالتِ جنابت میں (نماز یا جائے نماز کے قریب جاؤ) سوائے اس کے کہ تم محض راستہ عبور کرنے والے ہو، یہاں تک کہ تم غسل کر لو؛ اور اگر تم بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو یا تم میں سے کوئی جائے ضرورت سے فارغ ہو کر آئے یا تم نے عورتوں سے مباشرت کی ہو اور تمہیں پانی میسر نہ آئے تو پاک مٹی کا قصد کرو اور اس سے اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں کا مسح کر لیا کرو، یقیناً اللہ تعالیٰ بے حد معاف فرمانے والا اور بڑا مغفرت کرنے والا ہے۔“
Al-Jami al-Kamil Hadith 12159 in Urdu