الجامع الكامل سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4963. 34- باب قوله: إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ آوَوْا وَنَصَرُوا أُولَئِكَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يُهَاجِرُوا مَا لَكُمْ مِنْ وَلَايَتِهِمْ مِنْ شَيْءٍ حَتَّى يُهَاجِرُوا وَإِنِ اسْتَنْصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ إِلَّا عَلَى قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (72)
اللہ تعالیٰ کا فرمان ”بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کیا، اور وہ جنہوں نے (ہجرت کرنے والوں کو) پناہ دی اور ان کی مدد کی، وہی لوگ ایک دوسرے کے (حقیقی) رفیق و مددگار ہیں، اور وہ لوگ جو ایمان تو لائے لیکن انہوں نے ہجرت نہیں کی، تمہارا ان کی حمایت و رفاقت سے کوئی تعلق نہیں جب تک کہ وہ ہجرت نہ کر لیں، البتہ اگر وہ دین کے معاملے میں تم سے مدد طلب کریں تو تم پر ان کی مدد کرنا واجب ہے، سوائے اس قوم کے خلاف جس کے اور تمہارے درمیان کوئی معاہدہ موجود ہو، اور اللہ تمہارے تمام اعمال کو خوب دیکھنے والا ہے۔“
Al-Jami al-Kamil Hadith 12423 in Urdu