الجامع الكامل سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4989. 24- باب قوله: كَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ كَانُوا أَشَدَّ مِنْكُمْ قُوَّةً وَأَكْثَرَ أَمْوَالًا وَأَوْلَادًا فَاسْتَمْتَعُوا بِخَلَاقِهِمْ فَاسْتَمْتَعْتُمْ بِخَلَاقِكُمْ كَمَا اسْتَمْتَعَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ بِخَلَاقِهِمْ وَخُضْتُمْ كَالَّذِي خَاضُوا أُولَئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ (69)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے بیان میں کہ ”تمہارا حال بھی ان لوگوں جیسا ہی ہے جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں، وہ تم سے قوت و طاقت میں کہیں بڑھ کر تھے اور مال و اولاد کی کثرت میں بھی تم سے فائق تھے؛ پس انہوں نے اپنے (دنیاوی) نصیب سے خوب فائدہ اٹھایا، پھر تم نے بھی اپنے حصے سے اسی طرح فائدہ اٹھایا جس طرح تم سے پہلے والوں نے اپنے حصے سے فائدہ اٹھایا تھا، اور تم بھی (باطل اور فضولیات میں) اسی طرح جت گئے جس طرح وہ جتے تھے؛ یہ وہی لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت میں اکارت گئے اور یہی لوگ درحقیقت خسارہ پانے والے ہیں۔“
Al-Jami al-Kamil Hadith 12489 in Urdu