🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


الجامع الكامل سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
الجامع الكامل میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
5002. 37- باب قوله: وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَكُفْرًا وَتَفْرِيقًا بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ وَإِرْصَادًا لِمَنْ حَارَبَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ مِنْ قَبْلُ وَلَيَحْلِفُنَّ إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا الْحُسْنَى وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ (107) لَا تَقُمْ فِيهِ أَبَدًا لَمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ أَحَقُّ أَنْ تَقُومَ فِيهِ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ (108)
اللہ تعالیٰ کا فرمان ”اور (منافقین میں سے) وہ لوگ جنہوں نے نقصان پہنچانے، کفر کی تقویت، اہل ایمان کے درمیان تفرقہ ڈالنے اور اس شخص کے لیے کمین گاہ تیار کرنے کی غرض سے ایک مسجد بنائی جس نے اس سے قبل اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کی تھی، اور وہ یقیناً قسمیں کھائیں گے کہ ہمارا ارادہ بجز بھلائی کے اور کچھ نہ تھا، جبکہ اللہ تعالیٰ گواہی دیتا ہے کہ وہ سراسر جھوٹے ہیں۔ آپ اس (مسجدِ ضرار) میں کبھی بھی قیام نہ فرمائیں، یقیناً وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے ہی دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے، اس بات کی زیادہ حقدار ہے کہ آپ اس میں (نماز کے لیے) کھڑے ہوں، اس میں ایسے لوگ موجود ہیں جو طہارت اور پاکیزگی کو محبوب رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پاک صاف رہنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔“
Al-Jami al-Kamil Hadith 12513 in Urdu