الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5251. 15- باب قوله: اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (35)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے متعلق کہ ”اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے، اس کے نور کی مثال ایک ایسے طاق کی مانند ہے جس میں ایک چراغ ہو، وہ چراغ ایک شیشے کے فانوس میں ہو، وہ فانوس اپنی چمک دمک میں ایسا ہو گویا کہ وہ ایک موتی جیسا تابناک ستارہ ہے، وہ (چراغ) زیتون کے ایک ایسے مبارک درخت کے تیل سے روشن کیا جاتا ہے جو نہ تو محض مشرقی ہے اور نہ محض مغربی، اس کا تیل (اپنی لطافت و صفائی کی بنا پر) قریب ہے کہ خود بخود ہی روشن ہو جائے اگرچہ اسے آگ نے چھوا بھی نہ ہو، وہ نور بالائے نور ہے، اللہ تعالیٰ اپنے نور کی طرف جسے چاہتا ہے ہدایت عطا فرماتا ہے، اور اللہ تعالیٰ لوگوں کے لیے (حقائق واضح کرنے کی خاطر) مثالیں بیان فرماتا ہے، اور اللہ ہر چیز کا کامل علم رکھنے والا ہے“۔
Al-Jami al-Kamil Hadith 12883 in Urdu