🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1067
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِقَالٍ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ: نَا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْمَدَنِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ حَمْزَةَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَةَ الْأَسْلَمِيَّ يَذْكُرُ أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي صَاحِبُ ظَهْرٍ، أُعَالِجُهُ، أُسَافِرُ عَلَيْهِ، وَإِنَّهُ رُبَّمَا صَادَفَنِي هَذَا الشَّهْرُ وَأَنَا أَجِدُ الْقُوَّةَ، فَأُحِبُّ أَنْ أَصُومَ يَا رَسُولَ اللهِ، أَهْوَنُ عَلَيَّ مِنْ أَنْ أُؤَخِّرَهُ فَيَكُونَ دَيْنًا، أَفَأَصُومُهُ يَا رَسُولَ اللهِ أَمْ أُفْطِرُ؟ فَقَالَ: أَنَّى ذَلِكَ شِئْتَ يَا حَمْزَةُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمْزَةَ إِلَّا مُحَمَّدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: النُّفَيْلِيُّ I ".
سیدنا حمزہ بن عمرو الاسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں سواری کے جانور رکھتا ہوں جن کی میں دیکھ بھال کرتا ہوں اور ان پر سفر کرتا ہوں؛ بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ (سفر کے دوران) یہ (رمضان کا) مہینہ آ جاتا ہے اور میں اپنے اندر روزہ رکھنے کی قوت پاتا ہوں، تو اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں چاہتا ہوں کہ روزہ رکھ لوں، کیونکہ یہ میرے لیے اس بات سے زیادہ آسان ہے کہ میں اسے مؤخر کروں اور پھر وہ مجھ پر قرض بن جائے، تو اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں روزہ رکھوں یا نہ رکھوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے حمزہ! تم ان میں سے جو چاہو اختیار کر لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حمزہ رحمہ اللہ سے صرف محمد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور نفیلی رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1067]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1121، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1034 / 312، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2026، 2153، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3567، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1586، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2295 / 3، 2296 / 4، 2293 / 1، 2294 / 2، 2297 / 5، 2298 / 6، 2301 / 9، 2299 / 7، 2300 / 8، 2303 / 1، 2302 / 1، 2304 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2614، 2615، 2616، 2617، 2620، 2621، 2618، 2619، 2622، 2623، 2624، 2625، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2403، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8240، 8255، 8256، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2301، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16283، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1271، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3249، 3250، 3258، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2963، 2962، 2966، 2967، 2964، 2965، 2968، 2969، 2972، 2970، 2971، 2973، 2974، 2975، 2978، 2977، 2979، 2976، 2980، 2981، 2984، 2982، 2983، 2986، 2985، 2988، 2997، 2995، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2068، 7554»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1067 in Urdu