الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 107
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّادٍ الْعَبَّادَانِيُّ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ لَهِيعَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ حُمَيْدُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ النَّضْرِ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَسَأَلَهُ عَنِ السَّاعَةِ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَاذَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ قَالَ: حُبُّ اللهِ وَرَسُولِهِ قَالَ: I " فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ.
لَمْ يُرْوَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو صَخْرٍ .
لَمْ يُرْوَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو صَخْرٍ .
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے متعلق دریافت کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کے رسول کی محبت۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی۔“
یہ حدیث سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے اور ابوصخر رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 107]
یہ حدیث سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے اور ابوصخر رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 107]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 3282»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 107 in Urdu