الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1091
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ: نَا خَطَّابُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ مَالِكٍ الْجَزَرِيِّ . عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ: أَتَيْتُ صَفِيَّةَ بِنْتَ شَيْبَةَ فَسَأَلْتُهَا: أَتَزَوَّجَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ؟ فَقَالَتْ: لَا، إِنَّمَا تَزَوَّجَهَا وَهُمَا حَلَالَانِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ إِلَّا خَطَّابٌ I ".
میمون بن مہران رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدہ صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے دریافت کیا: ”کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے اس حال میں نکاح فرمایا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام میں تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس وقت نکاح کیا جب وہ دونوں حلال (یعنی بغیر احرام کے) تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبد الکریم رحمہ اللہ سے صرف خطاب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1091]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبد الکریم رحمہ اللہ سے صرف خطاب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1091]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5382، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14321، والطبراني فى «الكبير» برقم: 46، 814، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4719»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1091 in Urdu