الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1096
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ قَالَ: نَا خَالِدُ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ . عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ضَرَبَ صَدْرَ عُمَرَ بِيَدِهِ حِينَ أَسْلَمَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَهُوَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ أَخْرِجْ مَا فِي صَدْرِهِ مِنْ غِلٍّ، وَأَبْدِلْهُ إِيمَانًا، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثًا. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَالِمٍ إِلَّا خَالِدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قبولِ اسلام کے وقت ان کے سینے پر اپنے دستِ مبارک سے تین مرتبہ تھپکی دی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ أَخْرِجْ مَا فِي صَدْرِهِ مِنْ غِلٍّ، وَأَبْدِلْهُ إِيمَانًا» ”اے اللہ! اس کے سینے میں جو کینہ ہے اسے نکال دے اور اسے ایمان سے بدل دے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کلمات تین مرتبہ ارشاد فرمائے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سالم رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف خالد بن ابی بکر رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1096]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سالم رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف خالد بن ابی بکر رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1096]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 65» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4518، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13191»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4518، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13191»
الحكم على الحديث: رجاله ثقات
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1096 in Urdu