الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1212
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَبُو الْجَوْزَاءِ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ قَالَ: نَا أَبُو حُرَّةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ . عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ، لَا يَكْتَوُونَ، وَلَا يَسْتَرْقُونَ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حُرَّةَ إِلَّا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو الْجَوْزَاءِ I ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سے ستر ہزار افراد بلا حساب جنت میں داخل ہوں گے، (یہ وہ لوگ ہیں) جو نہ (آگ سے) داغ کر علاج کرواتے ہیں، نہ دم کرواتے ہیں اور نہ ہی بدشگونی لیتے ہیں، بلکہ وہ اپنے رب پر ہی توکل کرتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حرہ رحمہ اللہ سے صرف ابو علی حنفی عبید اللہ بن عبد المجید رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ابو الجوزاء رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1212]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حرہ رحمہ اللہ سے صرف ابو علی حنفی عبید اللہ بن عبد المجید رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ابو الجوزاء رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1212]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 218، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6089، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20232، 20285، 20303، والبزار فى «مسنده» برقم: 1441، 3565، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7141، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9768، 380، 424، 425، 426، 427، 494، 605، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 967، 2373، 3705، 7075»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1212 in Urdu