الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1293
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَبُو حَاتِمٍ السِّجِسْتَانِيُّ قَالَ: نَا الْأَصْمَعِيُّ عَنْ نَافِعِ بْنِ أَبِي نُعَيْمٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: I " يَا رَسُولَ اللهِ، لَا أَدَعُ مَجْلِسًا جَلَسْتُهُ فِي الْكُفْرِ إِلَّا أَعْلَنْتُ فِيهِ الْإِسْلَامَ، فَأَتَى الْمَسْجِدَ وَفِيهِ بُطُونُ قُرَيْشٍ، مُتَحَلِّقَةٌ، فَجَعَلَ يُعْلِنُ الْإِسْلَامَ، وَيَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ. فَثَارَ الْمُشْرِكُونَ، فَجَعَلُوا يَضْرِبُونَهُ وَيَضْرِبُهُمْ، فَلَمَّا تَكَاثَرُوا عَلَيْهِ خَلَّصَهُ رَجُلٌ I ". فَقُلْتُ لِعُمَرَ : مَنِ الرَّجُلُ الَّذِي خَلَّصَكَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ؟ قَالَ: I " ذَاكَ الْعَاصُ بْنُ وَائِلٍ السَّهْمِيُّ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا الْأَصْمَعِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو حَاتِمٍ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں نے کفر کی حالت میں جس جس جگہ بھی نشست و برخاست کی ہے، میں اب ہر اس جگہ اسلام کا برملا اظہار کروں گا۔“
پھر وہ مسجد (حرام) میں تشریف لائے جہاں قریش کے مختلف قبائل حلقے بنائے بیٹھے تھے، تو آپ نے اسلام کا اعلان کرنا اور یہ شہادت دینا شروع کر دی کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔
اس پر مشرکین بھڑک اٹھے اور وہ انہیں مارنے لگے اور آپ بھی انہیں مارنے لگے، پھر جب مشرکین کی تعداد ان پر بہت زیادہ ہو گئی تو ایک شخص نے انہیں (ان کے چنگل سے) چھڑا لیا۔
(سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ) میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”وہ کون شخص تھا جس نے آپ کو مشرکین سے چھڑایا تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”وہ عاص بن وائل سہمی تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”نافع رحمہ اللہ سے اس حدیث کو اصمعی رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو حاتم رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1293]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجال الطبراني ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 65» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 83، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2367»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 83، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2367»
الحكم على الحديث: رجاله ثقات
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1293 in Urdu