الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1298
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ خُبَيْقٍ الْأَنْطَاكِيُّ قَالَ: نَا أَبُو عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ قَالَ: قُلْتُ لِلْأَعْمَشِ : I " إِنَّهُمْ يُنْكِرُونَ عَلَيْنَا قِرَاءَةَ حَرْفَيْنِ: مَا أَنْتُمْ بِمُصْرِخِيِّ وَحَرْفٌ آخَرُ I " قَالَ: أَخْبِرْهُمْ أَنِّي قَرَأْتُ عَلَى الْأَعْمَشِ ، وَأَنَّ الْأَعْمَشَ قَرَأَ عَلَى يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ ، وَأَنَّ يَحْيَى قَرَأَهُ عَلَى عَلْقَمَةَ ، وَأَنَّ عَلْقَمَةَ قَرَأَ عَلَى عَبْدِ اللهِ ، وَأَنَّ عَبْدَ اللهِ قَرَأَ عَلَى رَسُولِ اللهِ، فَمَنْ عِنْدَهُ مِثْلُ هَذَا الْإِسْنَادِ عَلَيْهِ (.....) . يَأْتُونَ.
حمزہ زیات رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اعمش رحمہ اللہ سے عرض کیا: ”بے شک وہ لوگ دو حرفوں (قرأتوں) کی وجہ سے ہم پر نکیر کرتے ہیں: ایک «مَا أَنْتُمْ بِمُصْرِخِيِّ» اور ایک دوسرا حرف۔“ انہوں نے فرمایا: ”انہیں خبر دو کہ میں نے اعمش سے پڑھا ہے، اور اعمش نے یحییٰ بن وثاب رحمہ اللہ سے پڑھا ہے، اور یحییٰ رحمہ اللہ نے اسے علقمہ رحمہ اللہ سے پڑھا ہے، اور علقمہ رحمہ اللہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے پڑھا ہے، اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پڑھا ہے؛ پس جس کے پاس اس جیسی سند ہو وہ (اسے) پیش کرے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1298]
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1298 in Urdu