الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1364
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَبُو عُبَيْدِ اللهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: نَا عَمِّي عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الصُّنَابِحِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، أَطَاعَ بِهَا قَلْبُهُ، وَذَلَّ بِهَا لِسَانُهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، حَرَّمَهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى النَّارِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدٍ إِلَّا ابْنُهُ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ وَهْبٍ I ".
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے کہا: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں“، اس حال میں کہ اس کے دل نے اس کلمے کی اطاعت کی ہو اور اس کی زبان اس کے سامنے جھک گئی ہو، اور (مزید کہا:) «وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ» ”اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں“، تو اللہ عزوجل اس شخص کو آگ پر حرام کر دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید رحمہ اللہ سے ان کے بیٹے کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابنِ وہب رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1364]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید رحمہ اللہ سے ان کے بیٹے کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابنِ وہب رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1364]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الرحمن بن زيد بن أسلم والأكثر على تضعيفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 21» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف عبد الرحمن بن زيد بن أسلم
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1364 in Urdu