الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1408
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ قَالَ: نَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ: أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مُسْنِدًا ظَهْرَهُ إِلَى خَشَبَةٍ، فَلَمَّا كَثُرَ النَّاسُ، قَالَ: I " ابْنُوا لِي مِنْبَرًا I " فَبَنَوْا لَهُ مِنْبَرًا، إِنَّمَا كَانَ عَتَبَتَيْنِ، فَلَمَّا تَحَوَّلَ مِنَ الْخَشَبَةِ إِلَى الْمِنْبَرِ حَنَّتِ الْخَشَبَةُ. قَالَ أَنَسٌ : فَسَمِعْتُ الْخَشَبَةَ - وَاللهِ - حَنَّتْ حَنِينَ النَّاقَةِ الْوَالِهَةِ، حَتَّى نَزَلَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنَ الْمِنْبَرِ، فَاحْتَضَنَهَا، فَسَكَنَتْ فَقَالَ الْحَسَنُ : I " يَا عِبَادَ اللهِ الْمُسْلِمِينَ، الْخَشَبَةُ تَحِنُّ إِلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- شَوْقًا إِلَيْهِ، لِمَكَانِهِ إِلَيْهَا، أَفَلَيْسَ الرِّجَالُ الَّذِينَ يَرْجُونَ لِقَاءَهُ أَحَقَّ أَنْ يَشْتَاقُوا إِلَيْهِ؟ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا حَبَّانُ . تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ I ".
امام حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن ایک لکڑی کے ستون سے اپنی پشتِ مبارک ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے، پھر جب لوگوں کی تعداد زیادہ ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے ایک منبر بناؤ۔“ چنانچہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک منبر تیار کیا جو محض دو سیڑھیوں پر مشتمل تھا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم لکڑی کے اس ستون سے منبر کی طرف منتقل ہوئے تو وہ لکڑی (دردِ فراق میں) رونے لگی۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اللہ کی قسم! میں نے اس لکڑی کے رونے کی ایسی آواز سنی جیسے اپنے بچے سے بچھڑ کر بے قرار ہونے والی اونٹنی بلکتی ہے، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اس کی طرف اترے اور اسے اپنے گلے لگا لیا، تب وہ خاموش ہوئی۔“
امام حسن بصری رحمہ اللہ (یہ سن کر) فرماتے: ”اے اللہ کے مسلمان بندو! لکڑی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ان کے قرب کی وجہ سے شوق میں روتی ہے، تو کیا وہ لوگ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی امید رکھتے ہیں اس بات کے زیادہ حقدار نہیں کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شوق رکھیں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابراہیم رحمہ اللہ سے صرف حبان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور یحییٰ بن محمد رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1408]
امام حسن بصری رحمہ اللہ (یہ سن کر) فرماتے: ”اے اللہ کے مسلمان بندو! لکڑی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ان کے قرب کی وجہ سے شوق میں روتی ہے، تو کیا وہ لوگ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی امید رکھتے ہیں اس بات کے زیادہ حقدار نہیں کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شوق رکھیں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابراہیم رحمہ اللہ سے صرف حبان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور یحییٰ بن محمد رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1408]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1776، 1777، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6507، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1519، 1520، 1645، 1643، 1644، 1861، 386، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3627، والدارمي فى «مسنده» برقم: 40، 42، 1605، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1415، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2273، 2438، 2440، 3498، 3500، 13567، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2756، 3384، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1336، والبزار فى «مسنده» برقم: 6676، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32409، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4179، 4178، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3631، 7441»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1408 in Urdu