🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1442
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ ، قَالَ: نَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ قَالَ: نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَ: نَا إِسْرَائِيلُ عَنْ مَيْسَرَةَ بْنِ حَبِيبٍ عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ قَيْسِ بْنِ السَّكَنِ أَنَّهُ. سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: كَانَ مِمَّا حَفِظْنَا عَنْ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: أَنَّ الرُّقَى وَالتَّمَائِمَ وَالتِّوَلَةَ مِنَ الشِّرْكِ. فَقَالَتْ لَهُ امْرَأَتُهُ: وَمَا التِّوَلَةُ؟ قَالَ: I " التَّهْيِيجُ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَيْسَرَةَ إِلَّا إِسْرَائِيلُ I ".
قیس بن سکن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہم نے جو باتیں یاد کی تھیں ان میں سے یہ بھی تھی: «أَنَّ الرُّقَى وَالتَّمَائِمَ وَالتِّوَلَةَ مِنَ الشِّرْكِ» ”بے شک جھاڑ پھونک، تعویذ اور تِولہ شرک (کی اقسام) میں سے ہیں۔““ تو ان کی زوجہ نے ان سے پوچھا: ”اور تِولہ کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”(جادو کے ذریعے محبت کا) ہیجان پیدا کرنا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میسرہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف اسرائیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1442]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6090، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7599، 7600، 8384، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3883، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3530، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19662، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3685، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5208، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20343، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 23925، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8862، 8861، 8863، 10503»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1442 in Urdu