🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1467
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْجُبَيْرِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْمَلِكِ أَبُو بِشْرٍ الطَّوِيلُ عَنْ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ الْمُتَشَمِّسِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَمِّ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ذَكَرَ الصَّدَقَةَ، فَقَالَ: مِنَ الصَّدَقَةِ عِتْقُ الرَّقَبَةِ وَفَكُّهَا، فَقَالَ رَجُلٌ: أَلَيْسَتَا وَاحِدَةً؟ فَقَالَ: I " لَا، عِتْقُهَا: أَنْ تُعْتِقَهَا، وَفَكُّهَا: أَنْ تُعِينَ فِيهَا I " قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ: I " فَمِنْحَةٌ وَكُوفٌ، أَوْ عَطْفٌ عَلَى ذِي رَحِمٍ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُوسَى الطَّوِيلُ I ".
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صدقے کا ذکر کرتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گردن آزاد کرنا اور اسے (غلامی سے) چھڑانا صدقہ ہے۔“ ایک شخص نے عرض کیا: ”کیا یہ دونوں ایک ہی چیز نہیں ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔ گردن آزاد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ تم اسے خود (تنہا) آزاد کرو، اور اسے چھڑانے کا مطلب یہ ہے کہ تم اس کی قیمت (کی ادائیگی) میں مدد کرو۔“ اس شخص نے عرض کیا: ”اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر دودھ دینے والا ایسا جانور (بطورِ عاریہ) دینا جو کثرت سے دودھ دینے والا ہو، یا کسی قریبی رشتے دار کے ساتھ شفقت و مہربانی کا برتاؤ کرنا (صدقہ ہے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس سے صرف عبدالملک بن موسیٰ الطویل نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1467]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عبد الملك بن موسى قال الأزدي منكر الحديث «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 240» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف، فيه عبد الملك بن موسى منكر الحديث

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1467 in Urdu