🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1624
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ . عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا نَأْكُلُ تَمْرًا، عَلَى تُرْسٍ، فَمَرَّ بِنَا النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، وَقَدْ جَاءَ مِنَ الْغَائِطِ، فَقُلْنَا: هَلُمَّ فَتَقَدَّمَ، فَأَكَلَ مَعَنَا مِنَ التَّمْرِ، وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا عَمْرٌو تَفَرَّدَ بِهِ: مُوسَى I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم ایک ڈھال پر رکھ کر کھجوریں کھا رہے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت سے فارغ ہو کر تشریف لائے تھے۔ ہم نے عرض کی: ”تشریف لائیے!“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور ہمارے ساتھ کھجوریں کھائیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کو ہاتھ نہیں لگایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوزبیر رحمہ اللہ سے صرف عمرو رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں موسیٰ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1624]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط ورجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 24» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1160، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13545، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15505، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 690»

الحكم على الحديث: رجاله رجال الصحيح

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1624 in Urdu