🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1745
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَرْوَانَ الْفَزَارِيُّ قَالَ: نَا حُسَيْنُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِي لَحَدَّثَنِي عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: جَاءَتِ الْأَنْصَارُ تُبَايِعُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَلَى الْعَقَبَةِ، فَقَالَ: قُمْ يَا عَلِيُّ فَبَايِعْهُمْ، فَقَالَ: عَلَى مَا أُبَايِعُهُمْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " عَلَى أَنْ يُطَاعَ اللهُ، وَلَا يُعْصَى، وَعَلَى أَنْ تَمْنَعُوا رَسُولَ اللهِ وَأَهْلَ بَيْتِهِ وَذُرِّيَّتَهُ مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ وَذَرَارِيَكُمْ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرٍ إِلَّا حُسَيْنٌ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ اللهِ بْنُ مَرْوَانَ I ".
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”انصار عقبہ کے مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرنے کے لیے آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «قُمْ يَا عَلِيُّ فَبَايِعْهُمْ» ”اے علی! اٹھو اور ان سے بیعت لو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں کس بات پر ان سے بیعت لوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس بات پر کہ اللہ کی اطاعت کی جائے گی اور اس کی نافرمانی نہیں کی جائے گی، اور یہ کہ تم رسول اللہ، ان کے اہل بیت اور ان کی ذریت کی اس طرح حفاظت کرو گے جس طرح تم اپنی جانوں اور اپنی اولاد کی حفاظت کرتے ہو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جعفر سے سوائے حسین کے کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبد اللہ بن مروان اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1745]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: من طريق عبد الله بن مروان وهو ضعيف وقد وثق «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 49» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن مروان

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1745 in Urdu