الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1851
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْبِرْتِيُّ بِبَغْدَادَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ قَالَ: نَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، عَنْ أَبِي خَلْدَةَ عَنْ مَيْمُونٍ الْكُرْدِيِّ . عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- لَا مَرَّةً وَلَا مَرَّتَيْنِ وَلَا ثَلَاثَةً حَتَّى بَلَغَ عَشْرَ مِرَارٍ: أَيُّمَا رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً بِمَا قَلَّ مِنَ الْمَهْرِ أَوْ كَثُرَ لَيْسَ فِي نَفْسِهِ أَنْ يُؤَدِّيَ إِلَيْهَا حَقَّهَا، خَدَعَهَا، فَمَاتَ وَلَمْ يُؤَدِّ إِلَيْهَا حَقَّهَا، لَقِيَ اللهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهُوَ زَانٍ، وَأَيُّمَا رَجُلٍ اسْتَدَانَ دَيْنًا لَا يُرِيدُ أَنْ يُؤَدِّيَ إِلَى صَاحِبِهِ حَقَّهُ، خَدَعَهُ حَتَّى أَخَذَ مَالَهُ، فَمَاتَ وَلَمْ يُؤَدِّهِ، لَقِيَ اللهَ وَهُوَ سَارِقٌ. I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي مَيْمُونٍ الْكُرْدِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ I ".
میمون کردی رحمہ اللہ کے والد (سیدنا ابو میمون کردی رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک، دو یا تین بار نہیں بلکہ دس مرتبہ تک یہ سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کسی شخص نے کسی عورت سے کم یا زیادہ مہر کے عوض نکاح کیا اور اس کے دل میں اس کا حق ادا کرنے کی نیت نہ ہو، بلکہ اسے دھوکا دیا ہو، پھر وہ اسی حال میں مر جائے کہ اسے اس کا حق ادا نہ کیا ہو، تو وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ زانی ہوگا؛ اور جس کسی شخص نے کوئی قرض لیا اور وہ اسے اس کے مالک کو ادا کرنے کا ارادہ نہ رکھتا ہو، بلکہ اسے دھوکا دے کر اس کا مال حاصل کر لیا ہو، پھر وہ مر جائے اور اسے ادا نہ کیا ہو، تو وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ چور ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابومیمون کردی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے، جس کی روایت میں ابوسعید مولیٰ بنی ہاشم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1851]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابومیمون کردی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے، جس کی روایت میں ابوسعید مولیٰ بنی ہاشم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1851]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: ورجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 285» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 111، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6213»
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 111، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6213»
الحكم على الحديث: رجاله ثقات
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1851 in Urdu