الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 192
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: أَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِزَامِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَأْتِي الرَّجُلُ الْعَظِيمُ السَّمِينُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، لَا يَزِنُ جَنَاحَ بَعُوضَةٍ ثُمَّ قَالَ: I " اقْرَءُوا: فَلا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ إِلَّا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ إِلَّا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ایک عظیم الجثہ اور موٹا تازہ شخص آئے گا جس کا وزن اللہ کے نزدیک ایک مچھر کے پر کے برابر بھی نہیں ہوگا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم (چاہو تو یہ آیت) پڑھو: ﴿فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا﴾ ۔“
اس حدیث کو ابوالزناد رحمہ اللہ سے مغیرہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں سعید بن ابی مریم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 192]
اس حدیث کو ابوالزناد رحمہ اللہ سے مغیرہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں سعید بن ابی مریم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 192]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4729، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2785، والبزار فى «مسنده» برقم: 8173»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 192 in Urdu