الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1954
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: نَا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى أَبُو الْخَطَّابِ قَالَ: نَا سَهْلُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو عَتَّابٍ الدَّلَّالُ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ قَالَ: حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ: صَنَعَتِ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَاءِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ طَعَامًا فِي بَعْضِ أَرْضِهِ، فَطَعِمَ، فَرَفَعَ الطَّعَامَ، فَجَاءَ مَوْلًى لَهُ، فَدَعَا بِالطَّعَامِ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ ، لَا أُرِيدُهُ، قَالَ: I " لِمَ؟ I " قَالَ: أَكَلْنَا قُبَيْلُ عِنْدَ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْعَبَّاسِ . فَقَالَ الْحُسَيْنُ : إِنَّ أَبَاهُ كَانَ سَيِّدَ قُرَيْشٍ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، أَطْعِمُوا الطَّعَامَ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو عَتَّابٍ I ".
حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی ازواج میں سے ایک خاتون نے ان کی کسی زمین پر کھانا تیار کیا، آپ نے کھانا کھایا، پھر جب کھانا اٹھا لیا گیا تو آپ کا ایک مولیٰ (آزاد کردہ غلام) آیا، آپ نے کھانا طلب فرمایا تو اس نے عرض کی: ”اے ابوعبداللہ! میں اس کی رغبت نہیں رکھتا۔“ آپ نے دریافت فرمایا: ”کیوں؟“ اس نے عرض کی: ”ہم ابھی تھوڑی دیر پہلے عبید اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ہاں کھانا کھا چکے ہیں۔“ اس پر سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک ان کے والد قریش کے سردار تھے، اور یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اے بنو عبدالمطلب! (لوگوں کو) کھانا کھلایا کرو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حبیب رحمہ اللہ سے صرف عمرو بن ثابت نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ابوعتاب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1954]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حبیب رحمہ اللہ سے صرف عمرو بن ثابت نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ابوعتاب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1954]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5479، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2911»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1954 in Urdu