الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1969
وَعَنْ جَبَلَةَ بْنِ حَارِثَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِذَا لَمْ يَغْزُ أَعْطَى سِلَاحَهُ عَلِيًّا أَوْ أُسَامَةَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا شَرِيكٌ وَالْأَعْمَشُ I ".
سیدنا جبلہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی غزوے پر تشریف نہ لے جاتے تو اپنے ہتھیار سیدنا علی رضی اللہ عنہ یا سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو عطا فرما دیتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ دونوں حدیثیں ابو اسحاق رحمہ اللہ سے شریک رحمہ اللہ اور اعمش رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1969]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ دونوں حدیثیں ابو اسحاق رحمہ اللہ سے شریک رحمہ اللہ اور اعمش رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1969]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4991، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24423، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32770، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2194»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1969 in Urdu