الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1971
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ قَالَ: نَا شَرِيكٌ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ عَنْ عَلِيٍّ : وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ قَالَ: جَمَعَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ثَلَاثِينَ رَجُلًا عَلَى قَعْبٍ مِنْ لَبَنٍ، وَإِنَّ عَامَّتَهُمْ لَيَأْكُلُ الْجَذَعَةَ، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا، وَشَرِبُوا حَتَّى رَوَوْا. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا شَرِيكٌ ، وَأَبُو عَوَانَةَ I ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ آیت ﴿وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ﴾ کے متعلق فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیس افراد کو دودھ کے ایک بڑے پیالے پر مدعو کیا، حالانکہ ان میں سے اکثر لوگ (ایسے تھے کہ) اکیلے ہی ایک جوان بکرا کھا جایا کرتے تھے، پس ان سب نے (اس قلیل کھانے میں سے) کھایا یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے اور پیا یہاں تک کہ وہ سیراب ہو گئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے صرف شریک اور ابو عوانہ رحمہما اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1971]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے صرف شریک اور ابو عوانہ رحمہما اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1971]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 766»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1971 in Urdu