🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1992
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: نَا أَبُو الرَّبِيعِ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ ، أَنَّ عَلِيًّا ، كَانَ يَقُولُ: بِتُّ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَكُنْتُ أَسْمَعُهُ إِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ، وَتَبَوَّأَ مَضْجَعَهُ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، اللَّهُمَّ لَا أَسْتَطِيعُ ثَنَاءً عَلَيْكَ وَلَوْ حَرَصْتُ، وَلَكِنْ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ I ".
ابراہیم بن عبد اللہ بن عبد القاری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”میں نے ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں گزاری، تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سن رہا تھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز سے فارغ ہوئے اور اپنے بستر پر تشریف لائے تو فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، اللَّهُمَّ لَا أَسْتَطِيعُ ثَنَاءً عَلَيْكَ وَلَوْ حَرَصْتُ، وَلَكِنْ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ» ”اے اللہ! میں تیری عافیت کے ذریعے تیری سزا سے پناہ مانگتا ہوں، اور تیری رضا کے ذریعے تیری ناراضگی سے پناہ مانگتا ہوں، اور تجھ سے (بچنے کے لیے) تیری ہی پناہ چاہتا ہوں۔ اے اللہ! میں تیری (کماحقہ) ثنا بیان کرنے کی قدرت نہیں رکھتا خواہ میں کتنی ہی کوشش کر لوں، تو ویسا ہی ہے جیسی تو نے خود اپنی ثنا فرمائی ہے۔“
اس حدیث کو ابراہیم بن عبد اللہ بن عبد القاری رحمہ اللہ سے صرف یزید بن خصیفہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں اسماعیل بن جعفر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1992]
تخریج الحدیث: «قال المزي: مرسل «تهذيب الكمال، ج 2، ص 125» »
«قال الهيثمي: ورجاله رجال الصحيح غير إبراهيم بن عبد الله بن عبد القارئ وقد وثقه ابن حبان «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 124» »
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10661، 10662»

الحكم على الحديث: مرسل، رجاله رجال الصحيح

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1992 in Urdu