🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1997
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا تَقُولُ فِي اللَّاهِينَ؟ فَسَكَتَ عَنْهُ، وَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ كَلِمَةً، فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنْ غَزْوِهِ وَظَهَرَ عَلَيْهِمْ، إِذَا هُوَ بِصَبِيٍّ قَدْ وَقَعَ مِنْ مِنَصٍّ لَهُ، فَإِذَا هُوَ يَبْحَثُ فِي الْأَرْضِ، فَنَادَى مُنَادٍ: أَيْنَ السَّائِلُ؟ فَأَقْبَلَ الرَّجُلُ حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ سَلِمَ -، فَنَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، عَنْ قَتْلِ الْأَطْفَالِ، ثُمَّ، قَالَ: اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی غزوے میں تھے، تو ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ (مشرکین کے) بچوں کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے خاموشی اختیار فرمائی اور اسے ایک لفظ بھی جواب نہ دیا، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس غزوے سے فارغ ہوئے اور ان پر فتح حاصل کر لی، تو اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر ایک بچے پر پڑی جو اپنے (جھولے نما) ٹھکانے سے گر گیا تھا اور وہ زمین کرید رہا تھا، تب ایک منادی نے پکارا: ”سائل کہاں ہے؟“ تو وہ شخص آگے بڑھا یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گیا، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کو قتل کرنے سے منع فرما دیا، پھر فرمایا: ”اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا عمل کرنے والے تھے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1997]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 328، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11906»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1997 in Urdu