الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2075
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يُصَلِّي عَلَى حَصِيرٍ. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ . وَالْمَشْهُورُ: مِنْ حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے“۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے ہشام سے صرف حماد بن مسعدہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ مشہور روایت حماد بن سلمہ رحمہ اللہ کی ہے جو وہ ازرق بن قیس رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں“۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2075]

تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7179»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2075 in Urdu