الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2085
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ: نَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: نَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ حَوْشَبِ بْنِ عَقِيلٍ ، أَنَّ رَجُلًا حَدَّثَ عِنْدَ الْحَسَنِ بِحَدِيثٍ، فَقَالَ الْحَسَنُ : I " مَنْ حَدَّثَكَ بِهَذَا؟ I " قَالَ: الْفُقَهَاءُ. قَالَ: I " وَهَلْ رَأَيْتَ بِعَيْنِكَ فَقِيهًا قَطُّ؟ I " ثُمَّ قَالَ: أَتَدْرِي مَنِ الْفَقِيهُ؟ الْفَقِيهُ: الزَّاهِدُ فِي الدُّنْيَا، الرَّاغِبُ فِي الْآخِرَةِ، الْبَصِيرُ بِهَذَا الدِّينِ، الْمُتَمَسِّكُ بِالْعِلْمِ I ".
حوشب بن عقیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حسن رحمہ اللہ کے پاس کوئی حدیث بیان کی، تو حسن رحمہ اللہ نے دریافت فرمایا: ”تمہیں یہ کس نے بتائی ہے؟“ اس نے کہا: ”فقہا نے۔“ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: ”کیا تم نے کبھی اپنی آنکھوں سے کوئی فقیہ دیکھا بھی ہے؟“ پھر فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ فقیہ کون ہے؟ فقیہ وہ ہے جو دنیا سے بے رغبت ہو، آخرت کا طلب گار ہو، اپنے اس دین کی گہری بصیرت رکھتا ہو اور علم کو مضبوطی سے تھامنے والا ہو۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2085]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 302، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 36336»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2085 in Urdu