الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2119
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ: نَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ النَّاسَ لِلْبَيْعَةِ، فَجَاءَ أَبُو سِنَانِ بْنُ مِحْصَنٍ ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أُبَايِعُكَ عَلَى مَا فِي نَفْسِكَ قَالَ: I " وَمَا فِي نَفْسِي؟ قَالَ: أَضْرِبُ بِسَيْفِي بَيْنَ يَدَيْكَ حَتَّى يُظْهِرَكَ اللهُ أَوْ أُقْتَلَ، فَبَايَعَهُ، وَبَايَعَ النَّاسُ عَلَى بِيعَةِ أَبِي سِنَانٍ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، وَلَا عَنْ مُحَمَّدٍ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ صلح حدیبیہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو بیعت کے لیے بلایا تو سیدنا ابوسنان بن محصن رضی اللہ عنہ آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! جو کچھ آپ کے دل میں ہے میں اس پر آپ سے بیعت کرتا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے دل میں کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یہ کہ میں آپ کے سامنے اپنی تلوار چلاتا رہوں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ آپ کو غلبہ عطا فرما دے یا میں شہید کر دیا جاؤں۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بیعت لے لی، اور لوگوں نے بھی ابوسنان رضی اللہ عنہ والی بیعت ہی پر بیعت کی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے محمد بن عبدالعزیز بن عمر بن عبدالرحمن بن عوف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ ہی محمد سے عبدالعزیز بن عمران کے سوا کسی نے روایت کیا ہے، اس میں یعقوب بن محمد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2119]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے محمد بن عبدالعزیز بن عمر بن عبدالرحمن بن عوف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ ہی محمد سے عبدالعزیز بن عمران کے سوا کسی نے روایت کیا ہے، اس میں یعقوب بن محمد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2119]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد العزيز بن عمران وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 146» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه عبد العزيز بن عمران متروك
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2119 in Urdu