الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2157
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عُثْمَانُ بْنُ هِشَامِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ دَلْهَمٍ الْبَصْرِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ الْحَزَوَّرِ ، عَنْ أَصْبَغَ بْنِ نُبَاتَةَ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ لِعَلِيٍّ : إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى زَيَّنَكَ بِزِينَةٍ لَمْ يُزَيِّنِ الْعِبَادَ بِزِينَةٍ مِثْلِهَا، إِنَّ اللهَ تَعَالَى حَبَّبَ إِلَيْكَ الْمَسَاكِينَ، وَالدُّنُوَّ مِنْهُمْ، وَجَعَلَكَ لَهُمْ إِمَامًا تَرْضَى بِهِمْ، وَجَعَلَهُمْ لَكَ أَتْبَاعًا يَرْضَوْنَ بِكَ، فَطُوبَى لِمَنْ أَحَبَّكَ وَصَدَقَ عَلَيْكَ، وَوَيْلٌ لِمَنْ أَبْغَضَكَ وَكَذَبَ عَلَيْكَ، فَأَمَّا مَنْ أَحَبَّكَ وَصَدَقَ عَلَيْكَ فَهُمْ جِيرَانُكَ فِي دَارِكَ، وَرُفَقَاؤُكَ مِنْ جَنَّتِكَ، وَأَمَّا مَنْ أَبْغَضَكَ وَكَذَبَ عَلَيْكَ فَإِنَّهُ حَقٌّ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُوقِفَهُمْ مَوَاقِفَ الْكَذَّابِينَ. لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَمَّارٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ I ".
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے سنا: ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ نے تمہیں ایسی زینت سے آراستہ کیا ہے کہ بندوں کو ویسی زینت نہیں دی گئی۔ اللہ تعالیٰ نے مسکینوں کی محبت اور ان کے قرب کو تمہارے لیے محبوب بنا دیا، اور تمہیں ان کا ایسا پیشوا بنایا کہ تم ان (کی پیروی) سے راضی ہو، اور انہیں تمہارا ایسا پیروکار بنایا کہ وہ تم سے راضی ہیں۔ پس خوش خبری ہے اس کے لیے جو تم سے محبت رکھے اور تمہارے بارے میں سچ کہے، اور ہلاکت ہے اس کے لیے جو تم سے بغض رکھے اور تم پر جھوٹ باندھے۔ جو تم سے محبت رکھے اور تمہارے بارے میں سچ کہے وہ جنت میں تمہارے گھر کے پڑوسی اور تمہارے رفقاء ہوں گے، اور جو تم سے بغض رکھے اور تم پر جھوٹ باندھے تو اللہ عزوجل پر حق ہے کہ وہ انہیں جھوٹوں کے مقامِ (حشر) میں کھڑا کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں محمد بن کثیر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2157]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں محمد بن کثیر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2157]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه علي بن الحزور وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 132» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه علي بن الحزور متروك
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2157 in Urdu