الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2165
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا جَعْفَرُ بْنُ النَّضْرِ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ، اذْكُرُوا يَوْمَ الْخَلَاصِ، قَالُوا: وَمَا يَوْمُ الْخَلَاصِ؟ قَالَ: I " يُقْبِلُ الدَّجَّالُ حَتَّى يَنْزِلَ بِذُبَابٍ فَلَا يَبْقَى بِالْمَدِينَةِ مُشْرِكٌ وَلَا مُشْرِكَةٌ، وَلَا كَافِرٌ وَلَا كَافِرَةٌ، وَلَا مُنَافِقٌ وَلَا مُنَافِقَةٌ، وَلَا فَاسِقٌ وَلَا فَاسِقَةٌ، إِلَّا خَرَجَ إِلَيْهِ، وَيَخْلُصُ الْمُؤْمِنُونَ، فَذَلِكَ يَوْمُ الْخَلَاصِ الْحَدِيثَ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اہلِ مدینہ! یومِ خلاص کو یاد رکھو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”یومِ خلاص کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دجال آئے گا یہاں تک کہ مقامِ ذباب میں اترے گا، تو مدینہ میں کوئی مشرک مرد و عورت، کوئی کافر مرد و عورت، کوئی منافق مرد و عورت اور کوئی فاسق مرد و عورت باقی نہیں رہے گا مگر وہ اس کی طرف نکل جائے گا، اور اہلِ ایمان (ان سے) خلاصی پا جائیں گے، یہی یومِ خلاص ہے۔“ الحدیث۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید جریری سے علی بن عاصم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2165]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید جریری سے علی بن عاصم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2165]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3515»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2165 in Urdu