الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 230
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَ: نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ نَافِعًا ، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَا كَانَ مِنْ مِيرَاثٍ قُسِمَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَهُوَ عَلَى قِسْمَتِهِ، وَمَا كَانَ مِنْ مِيرَاثٍ أَدْرَكَهُ الْإِسْلَامُ، فَهُوَ عَلَى قَسْمِ الْإِسْلَامِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا عُقَيْلٌ ، وَلَا عَنْ عُقَيْلٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا عُقَيْلٌ ، وَلَا عَنْ عُقَيْلٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو وراثت زمانہ جاہلیت میں تقسیم کی جا چکی ہو وہ اپنی اسی تقسیم پر برقرار رہے گی، اور جس وراثت کو اسلام (کا عہد) پا لے تو وہ اسلام کی تقسیم کے مطابق ہوگی۔“
اس حدیث کو نافع رحمہ اللہ سے صرف عقیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور عقیل رحمہ اللہ سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے، جبکہ اس کے ساتھ محمد بن رمح رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 230]
اس حدیث کو نافع رحمہ اللہ سے صرف عقیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور عقیل رحمہ اللہ سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے، جبکہ اس کے ساتھ محمد بن رمح رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 230]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2749، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6499»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 230 in Urdu