الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 242
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ، فَلْيَبْدَأْ فَلْيُسَوِّ مَوْضِعَ سُجُودِهِ، وَلَا يَدَعْهُ حَتَّى إِذَا أَهْوَى لِيَسْجُدَ نَفَخَ، ثُمَّ سَجَدَ، فَلْيَسْجُدْ أَحَدُكُمْ عَلَى جَمْرَةٍ خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى نَفْخَتِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو تو اسے چاہیے کہ (ابتدا میں ہی) اپنے سجدے کی جگہ برابر کر لے، اور اسے اس وقت کے لیے نہ چھوڑے کہ جب سجدہ کرنے کے لیے جھکے تو پھونک مارے اور پھر سجدہ کرے۔ تم میں سے کسی کا انگارے پر سجدہ کرنا اس سے بہتر ہے کہ وہ اپنی پھونک ماری ہوئی جگہ پر سجدہ کرے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 242]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد المنعم بن بشير وهو منكر الحديث «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 83» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف، فيه عبد المنعم بن بشير منكر الحديث
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 242 in Urdu