الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3355
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ السَّمَرْقَنْدِيُّ، قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ، قَالَ: نَا حَلَّامُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: نَا سَالِمُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ ابْتَعْتُ عَبْدًا، فَمَا أَصْنَعُ بِهِ؟ فَقَالَ: أَخُوكَ فِي الْإِسْلَامِ، لَا تُكَلِّفْهُ مِنَ الْعَمَلِ إِلَّا مَا أَطَاقَ، وَأَطْعِمْهُ مِنْ طَعَامِكَ، وَاكْسُهُ مِنْ لِبَاسِكَ، فَإِنْ كَرِهْتَهُ فَبِعْهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَلَّامٍ إِلَّا سَعِيدٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ حُذَيْفَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَلَّامٍ إِلَّا سَعِيدٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ حُذَيْفَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسلمانوں میں سے ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے ایک غلام خریدا ہے، میں اس کے ساتھ کیا سلوک کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اسلام میں تمہارا بھائی ہے، اس پر کام کا اتنا ہی بوجھ ڈالو جتنی وہ طاقت رکھتا ہو، اسے اپنے کھانے میں سے کھلاؤ اور اپنے لباس میں سے پہناؤ، پھر اگر تم اسے ناپسند کرو تو اسے بیچ دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حلام سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3355]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حلام سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3355]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4945»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3355 in Urdu