الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3377
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّيْسَابُورِيُّ الْأَعْرَجُ، قَالَ: نَا إِدْرِيسُ بْنُ يُونُسَ الْحَرَّانِيُّ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ عُمَرَ بْنِ سَاجٍ، قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَانَ وَصْلَةً لِأَخِيهِ الْمُسْلِمِ إِلَى ذِي سُلْطَانٍ فِي مَبْلَغِ بِرٍّ أَوْ إِدْخَالِ سُرُورٍ، رَفَعَهُ اللهُ فِي الدَّرَجَاتِ الْعُلَى مِنَ الْجَنَّةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا سُلَيْمَانُ ، وَلَا عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ إِدْرِيسُ بْنُ يُونُسَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا سُلَيْمَانُ ، وَلَا عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ إِدْرِيسُ بْنُ يُونُسَ .
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کو کسی صاحبِ اقتدار تک پہنچنے کا ذریعہ بنے، تاکہ اس سے کوئی بھلائی پہنچے یا اسے خوشی حاصل ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کے بلند درجات میں سرفراز فرمائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم سے سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سلیمان سے یحییٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ادریس بن یونس اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3377]

تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 4121»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3377 in Urdu