الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3399
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الْبَوْسِيُّ الصَّنْعَانِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَمَرَرْنَا بِقَرْيَةِ نَمْلٍ قَدْ أُحْرِقَتْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِبَشَرٍ أَنْ يُعَذِّبَ بِعَذَابِ اللهِ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ غَيْرُ عَبْدِ الرَّزَّاقِ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ غَيْرُ عَبْدِ الرَّزَّاقِ .
عبد الرحمن بن عبد اللہ اپنے والد سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہمارا گزر چیونٹیوں کی ایک بستی پر ہوا جسے جلا دیا گیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی انسان کے لیے مناسب نہیں کہ وہ اللہ کے عذاب (یعنی آگ) کے ساتھ عذاب دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان سے عبد الرزاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3399]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان سے عبد الرزاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3399]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8560، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2675، 5268، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4099، والبزار فى «مسنده» برقم: 2009، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9414، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33816، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10374، 10373، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2304»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3399 in Urdu