🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
49. مَنِ اسْمُهُ خَالِدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام خالد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3565
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ النَّضْرِ الْقُرَشِيُّ قَالَ: نَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: نَا سَلَمَةُ بْنُ حَرْبِ بْنِ زِيَادٍ الْكِلَابِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مُدْرِكٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسٌ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ، حَتَّى إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاتَّبَعْتُهُ، فَقَالَ: انْطَلِقْ بِنَا حَتَّى نَدْخُلَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " فَدَخَلَ عَلَيْهَا، فَإِذَا هِيَ نَائِمَةٌ مُضْطَجِعَةٌ، فَقَالَ: I " يَا فَاطِمَةُ ، مَا يُنِيمُكِ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ؟ I " قَالَتْ: مَا زِلْتُ مُنْذُ الْبَارِحَةِ مَحْمُومَةً قَالَ: I " فَأَيْنَ الدُّعَاءُ الَّذِي عَلَّمْتُكِ؟ I " قَالَتْ: نَسِيتُهُ قَالَ: I " قُولِي: يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ وَلَا إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، جب سورج طلوع ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے چلے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ہو لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے ساتھ چلو تاکہ ہم فاطمہ بنت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ہاں جائیں۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لے گئے تو وہ لیٹی ہوئی سو رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فاطمہ! اس وقت تمہیں کس چیز نے سلا رکھا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کل رات سے مجھے مسلسل بخار ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو وہ دعا کہاں گئی جو میں نے تمہیں سکھائی تھی؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں اسے بھول گئی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یوں کہا کرو: «يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ وَلَا إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ» “ ”اے زندہ! اے قائم رکھنے والے! میں تیری رحمت کے وسیلے سے فریاد کرتا ہوں، میرے سارے کام سنوار دے، اور مجھے پلک جھپکنے کی مدت کے لیے بھی نہ لوگوں میں سے کسی کے حوالے کر اور نہ میرے نفس کے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں نصر بن علی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الخاء/حدیث: 3565]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2319، 2320، 2321، 2322، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2007، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10330، والبزار فى «مسنده» برقم: 6368، والطبراني فى «الصغير» برقم: 444»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3565 in Urdu