الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3758
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: نَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَسْعُودٍ الْيَشْكُرِيُّ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ كُلْثُومٍ بِنْتُ ثُمَامَةَ الْحَبَطِيِّ ، أَنَّ أَخَاهَا الْمُخَارِقَ بْنَ ثُمَامَةَ الْحَبَطِيَّ ، قَالَ لَهَا: ادْخُلِي عَلَى أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ ، فَأَقْرِئِيهَا السَّلَامَ مِنِّي، فَدَخَلْتُ عَلَيْهَا، فَقُلْتُ: إِنَّ بَعْضَ بَنِيكِ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ، قَالَتْ: وَعَلَيْهِ وَرَحْمَةُ اللهِ، قُلْتُ: وَيَسْأَلُكِ أَنْ تُحَدِّثِيهِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، فَإِنَّ النَّاسَ قَدْ أَكْثَرُوا فِيهِ عِنْدَنَا حِينَ قُتِلَ، قَالَتْ: أَمَّا أَنَا فَأَشْهَدُ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ فِي هَذَا الْبَيْتِ، وَنَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَجِبْرِيلُ يُوحِي - جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ قَائِظَةٍ وَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ نَزَلَتْ عَلَيْهِ ثَقْلَةٌ، يَقُولُ اللهُ جَلَّ ذِكْرُهُ: إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلا ثَقِيلا وَنَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضْرِبُ كَتِفَ عُثْمَانَ ، وَيَقُولُ: اكْتُبْ، عُثْمَانُ ، فَمَا كَانَ اللهُ يُنْزِلُ تِلْكَ الْمَنْزِلَةَ مِنْ نَبِيِّهِ إِلَّا رَجُلًا كَرِيمًا، فَمَنْ سَبَّ عُثْمَانَ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ ثُمَامَةَ ، إِلَّا حَمَّادُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْيَشْكُرِيُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ ثُمَامَةَ ، إِلَّا حَمَّادُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْيَشْكُرِيُّ .
ام کلثوم بنت ثمامہ حبطی رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ ان کے بھائی مخارق بن ثمامہ حبطی رحمہ اللہ نے ان سے کہا: ”ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤ اور انہیں میری طرف سے سلام کہو۔“ چنانچہ میں ان کے پاس گئی اور عرض کیا: ”آپ کے بیٹوں میں سے ایک آپ کو سلام کہتا ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”اس پر بھی سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو۔“ میں نے کہا: ”وہ آپ سے درخواست کرتا ہے کہ آپ اسے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے بارے میں بیان فرمائیں، کیونکہ جب سے وہ شہید کیے گئے ہیں ہمارے ہاں لوگوں نے ان کے بارے میں بہت باتیں بنائی ہیں۔“ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”رہی میری بات تو میں گواہی دیتی ہوں کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اس گھر میں موجود تھے، اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جبریل علیہ السلام وحی لا رہے تھے۔ وہ (جبریل علیہ السلام) ایک سخت گرم رات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی نازل ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بوجھ پڑ جاتا تھا، اللہ جل ذکرہ فرماتا ہے: ﴿إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا﴾ اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے کندھے پر ہاتھ مار کر فرما رہے تھے: ”عثمان! لکھو۔“ اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک یہ مقام اسی کو دیتا ہے جو معزز و کریم آدمی ہو۔ لہٰذا جو شخص سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہے اس پر اللہ کی لعنت ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ام کلثوم بنت ثمامہ رحمہا اللہ سے حماد بن ابراہیم یشکری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3758]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ام کلثوم بنت ثمامہ رحمہا اللہ سے حماد بن ابراہیم یشکری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3758]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وأم كلثوم لم أعرفها وبقية رجال الطبراني ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 87» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 26771، 26888»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 26771، 26888»
الحكم على الحديث: فيه أم كلثوم لم يعرفها الهيثمي، وبقية رجاله ثقات
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3758 in Urdu