🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3761
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: نَا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، وَعِنْدَهَا جَارِيَةٌ لَهَا عَلَيْهَا دِرْعُ قُطْنٍ، ثَمَنُهُ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ، فَقَالَتِ: I " ارْفَعْ رَأْسَكَ إِلَى جَارِيَتِي، انْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهَا تَزْهُو عَلَى أَنْ تَلْبَسَهُ فِي الْبَيْتِ، وَقَدْ كَانَ لِي مِنْهُنَّ دِرْعٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا كَانَتِ امْرَأَةٌ تُقَيَّنُ بِالْمَدِينَةِ إِلَّا أَرْسَلَتْ إِلَيَّ تَسْتَعِيرُهُ I ".
ایمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، اس وقت ان کے پاس ان کی ایک لونڈی تھی جس نے روئی کا ایک کرتا پہن رکھا تھا جس کی قیمت پانچ درہم تھی۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”ذرا اپنا سر اٹھا کر میری اس لونڈی کو دیکھو، یہ گھر میں بھی اس (کرتے) کو پہننا اپنی شان سے کم سمجھتی ہے، حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں میرے پاس ایسا ہی ایک کرتا تھا، اور مدینہ میں جس عورت کو بھی دلہن بنا کر سنوارا جاتا وہ مجھے پیغام بھیج کر وہ کرتا عاریتاً مانگ لیتی تھی۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3761]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2628، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11591»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3761 in Urdu