الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3790
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَيَانٍ الْمُطَرِّزُ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: نَا أَبُو مَعْمَرٍ صَالِحُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : أَشَهِدْتَ بَيْعَةَ الرِّضْوَانِ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: I " نَعَمْ I "، قُلْتُ: فَمَا كَانَ عَلَيْهِ؟ قَالَ: I " قَمِيصٌ مِنْ قُطْنٍ، وَجُبَّةٌ مَحْشُوَّةٌ، وَرِدَاءٌ، وَسَيْفٌ، وَرَأَيْتُ النُّعْمَانَ بْنَ مُقَرِّنٍ الْمُزَنِيَّ قَائِمًا عَلَى رَأْسِهِ، قَدْ رَفَعَ أَغْصَانَ الشَّجَرَةِ عَنْ رَأْسِهِ، وَالنَّاسُ يُبَايِعُونَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ ، إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: صَالِحُ بْنُ حَرْبٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ ، إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: صَالِحُ بْنُ حَرْبٍ .
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ”کیا آپ بیعتِ رضوان کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ میں نے پوچھا: ”اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا پہن رکھا تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”سوتی قمیص، روئی بھرا ہوا جبہ، چادر، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تلوار تھی، اور میں نے سیدنا نعمان بن مقرن مزنی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک کے پاس کھڑے تھے، انہوں نے درخت کی شاخیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سے اوپر اٹھا رکھی تھیں اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کر رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے اسماعیل بن یحییٰ التیمی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں صالح بن حرب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3790]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے اسماعیل بن یحییٰ التیمی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں صالح بن حرب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3790]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13578، والطبراني فى «الصغير» برقم: 535»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3790 in Urdu