الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3799
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو أُمَيَّةَ عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ قَالَ: نَا عَمِّي عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْمُلَائِيِّ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا عَلِيًّا ، وَفَاطِمَةَ ، وَحَسَنًا ، وَحُسَيْنًا ، فَجَلَّلَهُمْ بِكِسَاءٍ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا. قَالَ: وَفِيهِمْ نَزَلَتْ.
لَمْ يُدْخِلْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ بَيْنَ سُفْيَانَ وَزُبَيْدٍ I " عَمْرَو بْنَ قَيْسٍ I " إِلَّا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ .
وَرَوَاهُ أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ زُبَيْدٍ .

ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہم کو بلایا، پھر انہیں ایک چادر میں ڈھانپ لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ اے اہلِ بیت! تم سے ناپاکی دور کر دے اور تمہیں خوب پاک صاف کر دے۔“ راوی نے کہا: ”یہ آیت انہی کے بارے میں نازل ہوئی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث میں سفیان اور زبید کے درمیان ’عمرو بن قیس‘ کو عبید بن سعید اموی کے سوا کسی نے داخل نہیں کیا۔“
”اور اسے ابو احمد زبیری نے سفیان کے واسطے سے زبید سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3799]

تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3579، 4730، 6838، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3871، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2905، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27151، 27183، 27193، 27240، 27243، 27388، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6888، 6912، 7021، 7026، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32767، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 762، 763، 767، 765، 766، 768، 772، 769، 770، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2663، 2662، 2664، 2665، 2668، 2666، 2667، 2818، 503، 612، 627، 696، 750، 759، 768، 769، 770، 771، 773، 779، 780، 783، 839، 939، 947، والطبراني فى «الصغير» برقم: 177، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2260، 7614»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3799 in Urdu