الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3821
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْجَرْجَرَائِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: بَعَثَ الْعَبَّاسُ بِعَبْدِ اللهِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ، فَوَجَدَ مَعَهُ رَجُلًا، فَرَجَعَ وَلَمْ يُكَلِّمْهُ، فَقَالَ: I " رَأَيْتَهُ؟ I " قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: ذَاكَ جِبْرِيلُ، أَمَا إِنَّهُ لَنْ يَمُوتَ حَتَّى يَذْهَبَ بَصَرُهُ وَيُؤْتَى عِلْمًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ مَيْسَرَةَ إِلَّا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الدَّرَاوَرْدِيُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ مَيْسَرَةَ إِلَّا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الدَّرَاوَرْدِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے (مجھے) عبداللہ کو کسی کام سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی کو پایا، چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کیے بغیر لوٹ آئے۔ (بعد میں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اسے دیکھا تھا؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جبریل علیہ السلام تھے، سنو! یہ (عبداللہ) اس وقت تک فوت نہیں ہوں گے جب تک ان کی بینائی چلی نہ جائے اور انہیں علم عطا نہ کیا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن میسرہ رحمہ اللہ سے ثور بن یزید رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں دراوردی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3821]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن میسرہ رحمہ اللہ سے ثور بن یزید رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں دراوردی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3821]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 277» »
الحكم على الحديث: رجاله ثقات
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3821 in Urdu