🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4012
وَبِهِ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يُوتِرْ فَلَا صَلَاةَ لَهُ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ: مَنْ سَمِعَ هَذَا مِنْ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ وَاللهِ مَا بَعُدَ الْعَهْدُ، وَمَا نَسِيتُ، إِنَّمَا قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ جَاءَ بِصَلَوَاتِ الْخَمْسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، قَدْ حَافَظَ عَلَى وُضُوئِهَا، وَمَوَاقِيتِهَا وَرُكُوعِهَا، وَسُجُودِهَا، لَمْ يُنْقِصْ مِنْهَا شَيْئًا، جَاءَ وَلَهُ عِنْدَ اللهِ عَهْدٌ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُ، وَمَنْ جَاءَ وَقَدِ انْتَقَصَ مِنْهُنَّ شَيْئًا، فَلَيْسَ لَهُ عِنْدَ اللهِ عَهْدٌ، إِنْ شَاءَ رَحِمَهُ وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مُحَمَّدٍ إِلَّا عِيسَى ، تَفَرَّدَ بِهِمَا: عَبْدُ اللهِ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے وتر ادا نہ کیے اس کی کوئی نماز نہیں۔“ یہ بات ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پہنچی تو انھوں نے فرمایا: ”یہ بات ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے کس نے سنی ہے؟ اللہ کی قسم! نہ تو زمانہ زیادہ دور گزرا ہے اور نہ میں بھولی ہوں، ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ فرمایا تھا: ”جو شخص قیامت کے دن پانچوں نمازیں اس حال میں لے کر آئے کہ اس نے ان کے وضو، اوقات، رکوع اور سجدوں کی پوری حفاظت کی ہو اور ان میں سے کچھ بھی کم نہ کیا ہو، تو وہ اس حال میں آئے گا کہ اللہ کے ہاں اس کے لیے یہ عہد ہوگا کہ وہ اسے عذاب نہیں دے گا۔ اور جو شخص اس حال میں آئے کہ اس نے ان میں کچھ کمی کی ہو، تو اس کے لیے اللہ کے ہاں کوئی عہد نہیں، اگر چاہے تو اس پر رحم فرمائے اور اگر چاہے تو اسے عذاب دے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو محمد سے عیسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ان دونوں کو روایت کرنے میں عبداللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4012]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط وقال لم يروه عن محمد بن عمرو إلا عيسى بن واقد قلت ولم أجد من ذكره «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 293» »

الحكم على الحديث: غريب، تفرد به عيسى بن واقد ولم يُعرف

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4012 in Urdu