الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4028
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ: نَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْقَاضِي قَالَ: نَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَّبَهُ وَأَدْنَى مَجْلِسَهُ، فَلَمَّا خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَسْتَ كُنْتَ تَشْكُو هَذَا؟ قَالَ: بَلَى وَلَكِنْ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ الَّذِينَ يُكْرَمُونَ اتِّقَاءَ شَرِّهِمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا شَرِيكٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا شَرِيكٌ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے قریب کیا اور اپنی مجلس میں اسے اپنے نزدیک بٹھایا۔ جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے چلا گیا تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا آپ اس شخص کی (برائی کی) شکایت نہیں کیا کرتے تھے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں! لیکن یہ ان بدترین لوگوں میں سے ہے جن کے شر سے بچنے کے لیے ان کی عزت کی جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے صرف شریک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4028]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے صرف شریک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4028]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 25437، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4618، والبزار فى «مسنده» برقم: 251 / 226»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4028 in Urdu