🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4065
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ أَسْلَمَ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: خَرَجْتُ يَوْمًا مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، فَلَحِقَهُ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ لَهُ: قَوْلُ اللهِ: وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللهِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : مَنْ كَنَزَهُمَا فَلَمْ يُؤَدِّ زَكَاتَهُمَا فَوَيْلٌ لَهُ، إِنَّمَا كَانَ هَذَا قَبْلَ أَنْ تُنْزَلَ الزَّكَاةُ، فَلَمَّا نَزَلَتْ جَعَلَهَا اللهُ طَهُورًا لِلْأَمْوَالِ I "، ثُمَّ الْتَفَتَ فَقَالَ: I " مَا أُبَالِي أَنْ لَوْ كَانَ مِثْلُ أُحُدٍ ذَهَبًا، أَعْلَمُ عَدَدَهُ، وَأُزَكِّيهِ، وَأَعْمَلُ فِيهِ بِطَاعَةِ اللهِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عُقَيْلٌ ، وَلَا عَنْ عُقَيْلٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
خالد بن اسلم رحمہ اللہ، جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام تھے، بیان کرتے ہیں: ایک دن میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ نکلا تو ایک دیہاتی ان سے آ ملا اور کہنے لگا: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا کیا مطلب ہے: ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ ؟ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جس نے سونا چاندی جمع کیا اور ان کی زکاۃ ادا نہ کی تو اس کے لیے ہلاکت ہے۔ یہ حکم زکاۃ کے نازل ہونے سے پہلے تھا، پھر جب زکاۃ نازل ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے اسے مالوں کی پاکیزگی کا ذریعہ بنا دیا۔“ پھر آپ رضی اللہ عنہما متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اگر میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو، میں اس کی تعداد جانتا ہوں، اس کی زکاۃ ادا کرتا ہوں اور اس میں اللہ کی اطاعت کے کام کرتا ہوں تو مجھے کوئی پروا نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے عقیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عقیل سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4065]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1404، 4661، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 277، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1787، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7329»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4065 in Urdu